ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حکومت نے راجیہ سبھا ارکان کے درمیان جی ایس ٹی ترمیم کی کاپی تقسیم کی 

حکومت نے راجیہ سبھا ارکان کے درمیان جی ایس ٹی ترمیم کی کاپی تقسیم کی 

Tue, 02 Aug 2016 20:55:13    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راجیہ سبھا میں طویل الانتظار جی ایس ٹی بل پر بحث سے پہلے حکومت نے آج کہا کہ اس آئینی ترمیمی بل میں کی جانے والی ترامیم کو ایوان کے ارکان کے درمیان تقسیم کر دیا ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے ایوان میں زیر التواء بل کو دو دن پہلے ہی سکریٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اسے اراکین کے درمیان تقسیم کیا جا چکا ہے۔جیٹلی سے پہلے ایس پی کے نریش اگروال سمیت کچھ ارکان نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بل یا ترمیم کی کاپی ابھی تک نہیں ملی ہے۔اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو نافذ کرنے کے لیے لائے جانے والے آئینی ترمیمی بل پر کل ایوان میں بحث کی جانی ہے۔یہ بل گزشتہ سال لوک سبھا سے منظور ہو چکا ہے اور یہ گزشتہ اگست سے ایوان بالا میں زیر التوا ہے، کانگریس کو اس بل کی کچھ دفعات پر سخت اعتراض ہے ۔وقفہ صفر میں ایس پی کے رکن اگروال نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اس بل کو ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور ان ترامیم کو ارکان کو مہیا کرایا جانا چاہیے ، تاکہ وہ ان کا مطالعہ کر کے کل بحث میں حصہ لے سکیں۔اس پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا کہ بل کو گزشتہ سال ہی ایوان بالا کے اراکین کے درمیان تقسیم کر دیا گیا تھا جو اصول وضابطہ کے مطابق ہے۔اگر آپ کو ایک اور کاپی چاہیے تو سکریٹریٹ اسے فراہم کرا دے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ترمیم ہے تو انہیں اراکین کے درمیان ایک دن پہلے تقسیم کر دیا جاتا ہے۔جیٹلی نے کہا کہ ترامیم کو اراکین کے درمیان تقسیم کر دیا گیا ہے۔سی پی ایم کے سیتارام یچوری نے کہا کہ ترمیم الیکٹرانک طور پر دستیاب کرا دی گئی ہیں جبکہ ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ بل پر لائی گئی ترامیم کی کاپی آج اراکین کی رہائش پر فراہم کرا دی گئی ہیں ۔اس پر کورین نے کہاکہ مجھے سکریٹریٹ نے مطلع کیا ہے کہ ترا میم تقسیم کر دی گئی ہیں۔


Share: